۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید رضا حیدر

حوزہ/ استاد عالی مقام ، قابل صد احترام ، حجة الاسلام عالیجناب مولانا سید رضا حیدر صاحب طاب ثراہ کے ارتحال پر ملال کی خبر سے آج علمی حلقہ ؛ بالخصوص اساتیذ و طلاب انوار العلوم میں خاموش اداسی چھا گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلاب انوارالعلوم مقیم قم کا اپنے استاد شفیق مولانا سید رضا حیدر کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

باسمه سبحانه

انا لله و انا اليه راجعون رضا بقضائه و تسليما لامره

تعزیت نامہ 
استاد عالی مقام ، قابل صد احترام ، حجة الاسلام عالیجناب مولانا سید رضا حیدر صاحب طاب ثراہ کے ارتحال پر ملال کی خبر سے آج علمی حلقہ ؛ بالخصوص اساتیذ و طلاب انوار العلوم میں خاموش اداسی چھا گئی کہ جن کی خموشی بھی بولتی تھی ۔ جنھوں نے ناظمیہ کی تعلیمی زندگی سے علمی نظام اور قم کی تعلیمی زندگی سے عملی قیام  لیکر جامعہ امامیہ انوارالعلوم میں علم کی شمع جلائی کہ جس کی روشنی سے آج چھار سو ضوبار ہے ۔
ہاں مگر آج ہر چشم پر نم ہے تو ہر دل دہل رہا ہے۔
آج طلاب غمزدہ ہیں تو احباب و اقارب عزادار ؛
 آج مسند تدریس اداس ہے تو منبر تبلیغ سوگوار ؛ 
آج علم گریہ کناں ہے تو ہنر اشکبار :
سویا ہے کون موجہ طوفاں کی گود میں 
کیسا گہر تھا علم و ہنر کا جو کھو گیا 
آہ! کتنی بڑی مصیبت آن پڑی ۔۔۔۔
الھی رضا برضائک و تسلیما لامرک

ہم اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ عج  و جملہ مراجع عظام ' اساتذہ و تلامذہ انوار العلوم   بالخصوص مدیر مدرسہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جواد حیدر جوادی صاحب نیز سوگوار ا ہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوے بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کو ہمیشہ اپنے جوار رحمت اور سایہ مغفرت میں رکھے اور غمزدہ اہل خانہ کو اجر و صبر سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین 

طلاب انوارالعلوم مقیم قم 
۱۹  محرم الحرام ۱۴۴۲ھ ق
بروز سہ شنبہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .